06:25 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان شدید جھڑپ

آسلام آباد: اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے درمیان شدید جھڑپ۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی نشہ دیں۔

جس پر سینیٹر ایمل ولی خان چیئرمین پی ٹی اے پر بھڑک اٹھے، کہا آپ کو تکلیف کیا ہے ؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم نشہ کر آئے ہو۔ ایک سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں۔ آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔

جواب میں چیئرمین پی ٹی اے نے اعتراف کیا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے۔ لیکن

سینیٹر ایمل ولی نے قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہے گا یا میں رہوں گا۔ جس پر چیئرمین پی ٹی اے کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا۔

بعد ازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہزیب درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں قائمہ کمیٹی کی بھی توہین کی ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION